Quran with Urdu translation - Surah At-Taghabun ayat 1 - التغَابُن - Page - Juz 28
﴿يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۖ لَهُ ٱلۡمُلۡكُ وَلَهُ ٱلۡحَمۡدُۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ ﴾
[التغَابُن: 1]
﴿يسبح لله ما في السموات وما في الأرض له الملك وله الحمد﴾ [التغَابُن: 1]
Abul Ala Maududi Allah ki tasbeeh kar rahi hai har woh cheez jo aasmano mein hai aur har woh cheez jo zameen mein hai usi ki baadshahi hai aur usi ke liye tareef hai aur woh har cheez par qadir hai |
Ahmed Ali جو مخلوقات آسمانوں میں اور جو زمین میں ہے الله کی تسبیح کرتی ہے اسی کی حکومت ہے اور اس کی تعریف ہے اوروہ ہر چیز پر قادر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی سچی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف (لامتناہی) ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan پاکی بول رہا ہے اللہ کی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اُسی کا راج ہے اور اُسی کی تعریف ہے [۱] اور وہی ہر چیز کر سکتا ہے |
Muhammad Hussain Najafi وہ سب چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اس اللہ کی تسبیح کرتی ہیں جو (حقیقی) بادشاہ ہے اور اسی کیلئے (ہر) تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ |