Quran with Urdu translation - Surah At-Taghabun ayat 3 - التغَابُن - Page - Juz 28
﴿خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَأَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۖ وَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ ﴾
[التغَابُن: 3]
﴿خلق السموات والأرض بالحق وصوركم فأحسن صوركم وإليه المصير﴾ [التغَابُن: 3]
Abul Ala Maududi Usne zameen aur aasmano ko barhaqq paida kiya hai, aur tumhari surat banayi aur badi umdah (excellent) banayi hai, aur usi ki taraf aakhir-e-kaar tumhein palatna hai |
Ahmed Ali اسی نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر بنایا ہے اور تمہاری صورت بنائی پھر تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی پاکیزہ بنائیں۔ اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے |
Mahmood Ul Hassan بنایا آسمانوں کو اور زمین کو تدبیر سے اور صورت کھینچی تمہاری پھر اچھی بنائی تمہاری صورت [۳] اور اُسکی طرف سب کو پھر جانا ہے |
Muhammad Hussain Najafi اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اوراس نے تمہاری صورت گری کی تو تمہاری بہت اچھی صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف (سب نے) لوٹ کر جانا ہے۔ |