Quran with Urdu translation - Surah At-Taghabun ayat 4 - التغَابُن - Page - Juz 28
﴿يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعۡلِنُونَۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴾
[التغَابُن: 4]
﴿يعلم ما في السموات والأرض ويعلم ما تسرون وما تعلنون والله عليم﴾ [التغَابُن: 4]
Abul Ala Maududi Zameen aur aasmano ki har cheez ka usey ilm hai jo kuch tum chupatey ho aur jo kuch tum zaahir karte ho sab us ko maloom hai. Aur woh dilon ka haal tak jaanta hai |
Ahmed Ali وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتاہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور الله ہی سینوں کے بھید جانتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھی آگاہ ہے۔ اور خدا دل کے بھیدوں سے واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو کھول کر کرتے ہو اور اللہ کو معلوم ہے جیوں کی بات |
Muhammad Hussain Najafi وہ ہر اس چیز کو جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اوروہ اسے بھی جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور اللہ تو سینوں کے بھیدوں کا بھی خوب جاننے والا ہے۔ |