Quran with Urdu translation - Surah Al-Mulk ayat 5 - المُلك - Page - Juz 29
﴿وَلَقَدۡ زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِمَصَٰبِيحَ وَجَعَلۡنَٰهَا رُجُومٗا لِّلشَّيَٰطِينِۖ وَأَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ ٱلسَّعِيرِ ﴾
[المُلك: 5]
﴿ولقد زينا السماء الدنيا بمصابيح وجعلناها رجوما للشياطين وأعتدنا لهم عذاب السعير﴾ [المُلك: 5]
Abul Ala Maududi Humne tumhare kareeb ke aasman ko azeem-o-shaan chiragon se aarasta (adorned /beautify) kiya hai aur unhein shayateen ko maar bhagane ka zariya bana diya hai. In shaytano ke liye bhadakti hui aag humne muhayya kar rakkhi hai |
Ahmed Ali اور ہم نے دنیا کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور ہم نے انہیں شیطانوں کو مارنے کے لیے آلہ بنا دیا ہے اور ہم نے ان کے لیے بھڑکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے رونق دی سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے [۸] اور اُن سے کر رکھی ہے ہم نے پھینک مار شیطانوں کے واسطے [۹] اور رکھا ہے اُنکے واسطے عذاب دہکتی آگ کا [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک ہم نے قریبی آسمان کو (تاروں) کے چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور انہیں شیطانوں کو سنگسار کرنے (مار بھگانے) کا ذریعہ بنایا ہے اور ہم نے ان (شیطانوں) کیلئے دہکتی ہوئی آگ کا عذاب بھی تیار کر رکھا ہے۔ |