Quran with Urdu translation - Surah Al-Qalam ayat 17 - القَلَم - Page - Juz 29
﴿إِنَّا بَلَوۡنَٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ إِذۡ أَقۡسَمُواْ لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِينَ ﴾
[القَلَم: 17]
﴿إنا بلوناهم كما بلونا أصحاب الجنة إذ أقسموا ليصرمنها مصبحين﴾ [القَلَم: 17]
Abul Ala Maududi Humne in (ehle makkah) ko usi taraah aazmaish mein dala hai jis tarah ek baagh (garden) ke maalikon ko aazmaish mein dala tha, jab unhon ne kasam khayi ke subah sawerey zaroor apne baagh ke phal todenge |
Ahmed Ali بے شک ہم نے ان کو آزمایا ہے جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ضرور صبح ہوتے ہی اس کا پھل توڑ لیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے |
Mahmood Ul Hassan ہم نے اُن کو جانچا ہے جیسے جانچا تھا باغ والوں کو [۱۲] جب اُن سب نے قسم کھائی کہ اُس کا میوہ توڑیں گے صبح ہوتے |
Muhammad Hussain Najafi ہم نے ان (کفارِ مکہ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ والوں کو آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ وہ صبح سویرے ضرور اس کا پھل توڑ لیں گے۔ |