Quran with Urdu translation - Surah Al-Qalam ayat 43 - القَلَم - Page - Juz 29
﴿خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۖ وَقَدۡ كَانُواْ يُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمۡ سَٰلِمُونَ ﴾
[القَلَم: 43]
﴿خاشعة أبصارهم ترهقهم ذلة وقد كانوا يدعون إلى السجود وهم سالمون﴾ [القَلَم: 43]
Abul Ala Maududi Inki nigaahein nichey hongi, zillat inpar chaa rahi hogi. Yeh jab sahi-o-saalim thay us waqt inhein sajde ke liye (bulaya jata tha) aur yeh inkar karte thay |
Ahmed Ali ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی اوروہ پہلے (دنیا میں) سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے حالانکہ وہ صحیح سالم ہوتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے |
Mahmood Ul Hassan جھکی پڑتی ہوں گی اُنکی آنکھیں [۲۶] چڑھی آتی ہو گی اُن پر ذلت اور پہلے اُنکو بلاتے رہے سجدہ کرنے کو اور وہ تھے اچھے خاصے [۲۷] |
Muhammad Hussain Najafi ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی (اور) ان پر ذلت چھائی ہوگی حالانکہ انہیں اس وقت (بھی دنیا میں) سجدہ کی دعوت دی جاتی تھی جب وہ صحیح و سالم تھے۔ |