Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 19 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿وَيَٰٓـَٔادَمُ ٱسۡكُنۡ أَنتَ وَزَوۡجُكَ ٱلۡجَنَّةَ فَكُلَا مِنۡ حَيۡثُ شِئۡتُمَا وَلَا تَقۡرَبَا هَٰذِهِ ٱلشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[الأعرَاف: 19]
﴿وياآدم اسكن أنت وزوجك الجنة فكلا من حيث شئتما ولا تقربا هذه﴾ [الأعرَاف: 19]
Abul Ala Maududi Aur aey Adam, tu aur teri biwi, dono is jannat mein raho, jahan jis cheez ko tumhara jee chahe khao, magar us darakht ke paas na phatakna warna zalimon mein se ho jaogey” |
Ahmed Ali اور اے آدم تو اور تیری عورت جنت میں رہو پھر جہاں سے چاہو کھاؤ اور اس درخت کے پاس نہ جاؤ ورنہ بے انصافوں میں سے ہو جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے آدم (سے کہا کہ) تم اور تمہاری بیوی بہشت میں رہو سہو اور جہاں سے چاہو (اور جو چاہو) نوش جان کرو مگر اس درخت کے پاس نہ جاؤ ورنہ گنہگار ہو جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan اور اے آدم رہ تو اور تیری عورت جنت میں پھر کھاؤ جہاں سے چاہو اور پاس نہ جاؤ اس درخت کے پھر تم ہو جاؤ گے گنہگار [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور اے آدم(ع)! تم اور تمہاری بیوی دونوں اس بہشت میں رہو۔ اور جہاں سے چاہو (اور جو چیز دل چاہے) کھاؤ۔ مگر اس درخت کے پاس نہ جانا۔ ورنہ ظالموں میں سے ہو جاؤگے۔ |