Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 82 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓاْ أَخۡرِجُوهُم مِّن قَرۡيَتِكُمۡۖ إِنَّهُمۡ أُنَاسٞ يَتَطَهَّرُونَ ﴾
[الأعرَاف: 82]
﴿وما كان جواب قومه إلا أن قالوا أخرجوهم من قريتكم إنهم أناس﴾ [الأعرَاف: 82]
Abul Ala Maududi Magar uski qaum ka jawab iske siwa kuch na tha ke “ nikalo in logon ko apni bastiyon se, badey paakbaaz bante hain yeh” |
Ahmed Ali اور اس کی قوم نے کوئی جواب نہیں دیا مگر یہی کہا کہ انہیں اپنےشہر سے نکال دو یہ لوگ بہت ہی پاک بننا چاہتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry تو ان سے اس کا جواب کچھ نہ بن پڑا اور بولے تو یہ بولے کہ ان لوگوں (یعنی لوط اور اس کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو (کہ) یہ لوگ پاک بننا چاہتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور کچھ جواب نہ دیا اس کی قوم نے مگر یہی کہا کہ نکالو ان کو اپنے شہر سے یہ لوگ بہت ہی پاک رہنا چاہتے ہیں |
Muhammad Hussain Najafi ان کی قوم کا اس کے سوا کوئی جواب نہ تھا کہ آپس میں کہنے لگے کہ انہیں اس بستی سے نکال دو۔ یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں۔ |