Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 90 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿وَقَالَ ٱلۡمَلَأُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ لَئِنِ ٱتَّبَعۡتُمۡ شُعَيۡبًا إِنَّكُمۡ إِذٗا لَّخَٰسِرُونَ ﴾
[الأعرَاف: 90]
﴿وقال الملأ الذين كفروا من قومه لئن اتبعتم شعيبا إنكم إذا لخاسرون﴾ [الأعرَاف: 90]
Abul Ala Maududi Uski qaum ke Sardaron ne , jo uski baat maanne se inkar kar chuke thay, aapas mein kaha “agar tumne shoaib ki pairwi qabool karli to barbaad ho jaogey.” |
Ahmed Ali اس کی قوم میں جو کافر سردار تھے انہوں نے کہا اگر تم شعیب کی تابعداری کرو گے تو بے شک نقصان اٹھاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کی قوم میں سے سردار لوگ جو کافر تھے، کہنے لگے (بھائیو) اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو بےشک تم خسارے میں پڑگئے |
Mahmood Ul Hassan اور بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم میں اگر پیروی کرو گے تم شعیب کی تو تم بیشک خراب ہو گے [۱۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان کی قوم کے ان سرداروں نے جو کافر تھے آپس میں کہا کہ اگر تم شعیب کی پیروی کروگے تو نقصان اٹھاؤگے۔ |