Quran with Urdu translation - Surah An-Nazi‘at ayat 46 - النَّازعَات - Page - Juz 30
﴿كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا ﴾
[النَّازعَات: 46]
﴿كأنهم يوم يرونها لم يلبثوا إلا عشية أو ضحاها﴾ [النَّازعَات: 46]
Abul Ala Maududi Jis roz yeh log usey dekh lengey to inhein yun mehsoos hoga ke (yeh duniya mein ya halat-e-mout mei) bas ek din ke pichle pehar ya aglay pehar tak thehrey hai |
Ahmed Ali جس دن اسے دیکھ لیں گے (تو یہی سمجھیں گے کہ دنیا میں) گویا ہم ایک شام یا اس کی صبح تک ٹھیرے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے |
Mahmood Ul Hassan ایسا لگے گا جس دن دیکھیں گے اُسکو کہ نہیں ٹھہرے تھے دنیا میں مگر ایک شام یا صبح اُسکی [۳۰] |
Muhammad Hussain Najafi جس دن یہ لوگ اس (قیامت) کو دیکھیں گے تو (انہیں ایسا محسوس ہوگا کہ) وہ (دنیا میں) نہیں ٹھہرے تھے۔ مگر ایک شام یا اس کی ایک صبح۔ |