Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 57 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿فَإِمَّا تَثۡقَفَنَّهُمۡ فِي ٱلۡحَرۡبِ فَشَرِّدۡ بِهِم مَّنۡ خَلۡفَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَذَّكَّرُونَ ﴾
[الأنفَال: 57]
﴿فإما تثقفنهم في الحرب فشرد بهم من خلفهم لعلهم يذكرون﴾ [الأنفَال: 57]
Abul Ala Maududi Pas agar yeh log tumhein ladayi mein mil jayein to inki aisi khabar lo ke inke baad jo dusre log aisi rawish ikhtiyar karne waley hon unke hawaas bakhta (admonished) ho jayein. Tawakku hai ke badh-ahadon ke is anjaam se woh sabaq lenge |
Ahmed Ali سو اگر کبھی تو انہیں لڑائی میں پائے تو انہیں ایسی سزا دے کہ ان کے پچھلے دیکھ کر بھاگ جائیں تاکہ انہیں عبرت ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر تم ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو |
Mahmood Ul Hassan سو اگر کبھی تو پائے ان کو لڑائی میں تو انکو ایسی سزا دے کہ دیکھ کر بھاگ جائیں ان کے پچھلے تاکہ ان کو عبرت ہو |
Muhammad Hussain Najafi پس اگر وہ جنگ میں آپ کے ہاتھ آجائیں تو (انہیں ایسی عبرتناک سزا دیں کہ) جو ان کے بعد والے ہیں (ان کے پشت پناہ ہیں) ان کو منتشر کر دیں۔ تاکہ وہ اس سے عبرت حاصل کریں۔ |