Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 58 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِن قَوۡمٍ خِيَانَةٗ فَٱنۢبِذۡ إِلَيۡهِمۡ عَلَىٰ سَوَآءٍۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡخَآئِنِينَ ﴾
[الأنفَال: 58]
﴿وإما تخافن من قوم خيانة فانبذ إليهم على سواء إن الله لا﴾ [الأنفَال: 58]
Abul Ala Maududi Aur agar kabhi kisi qaum se khayanat (treachery) ka andesha ho to uske muhaiday ko elaniya(publicly) uske aagey phenk do, yaqeenan Allah khayano (treacherous) ko pasand nahin karta |
Ahmed Ali اور اگر تمہیں کسی قوم سے دغابازی کا ڈر ہو تو ان کا عہد ان کی طرف پھینک دو ایسی طرح پر کہ تم اور وہ برابر ہو جاؤ بے شک الله دغا بازوں کو پسند نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر تم کو کسی قوم سے دغا بازی کا خوف ہو تو (ان کا عہد) انہیں کی طرف پھینک دو (اور) برابر (کا جواب دو) کچھ شک نہیں کہ خدا دغابازوں کو دوست نہیں رکھتا |
Mahmood Ul Hassan اور اگر تجھ کو ڈر ہو کسی قوم سےدغا کا تو پھینک دے انکا عہد انکی طرف ایسی طرح پر کہ ہو جاؤ تم اور وہ برابر بیشک اللہ کو خوش نہیں آتے دغاباز [۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر آپ کو کسی جماعت کی طرف سے خیانت (عہد شکنی کا) اندیشہ ہو تو پھر ان کا معاہدہ اس طرح ان کی طرف پھینک دیں کہ معاملہ برابر ہو جائے۔ بے شک اللہ خیانت کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔ |