Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 63 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿وَأَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوبِهِمۡۚ لَوۡ أَنفَقۡتَ مَا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا مَّآ أَلَّفۡتَ بَيۡنَ قُلُوبِهِمۡ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ أَلَّفَ بَيۡنَهُمۡۚ إِنَّهُۥ عَزِيزٌ حَكِيمٞ ﴾
[الأنفَال: 63]
﴿وألف بين قلوبهم لو أنفقت ما في الأرض جميعا ما ألفت بين﴾ [الأنفَال: 63]
Abul Ala Maududi Aur momino ke dil ek dusre ke saath joad diye. Tum rooh e zameen ki saari daulat bhi kharch kar daalte to in logon ke dil na joad sakte thay magar woh Allah hai jisne in logon ke dil joadey. Yaqeenan woh bada zabardast aur dana hai |
Ahmed Ali اور ان کے دلو ں میں الفت ڈال دی جو کچھ زمین میں ہے اگر سارا تو خرچ کر دیتا ان کے دلوں میں الفت نہ ڈال سکتا لیکن الله نے ان میں الفت ڈال دی بے شک الله غالب حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کے دلوں میں الفت پیدا کردی۔ اور اگر تم دنیا بھر کی دولت خرچ کرتے تب بھی ان کے دلوں میں الفت نہ پیدا کرسکتے۔ مگر خدا ہی نے ان میں الفت ڈال دی۔ بےشک وہ زبردست (اور) حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور الفت ڈالی انکے دلوں میں اگر تو خرچ کر دیتا جو کچھ زمین میں ہے سارا نہ الفت ڈال سکتا ان کے دلوں میں لیکن اللہ نے الفت ڈالی ان میں بیشک وہ زورآور ہے حکمت والا [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور اسی نے ان (اہلِ ایمان) کے دلوں میں الفت پیدا کی۔ اگر آپ تمام روئے زمین کی دولت بھی خرچ کر دیتے تو ان کے دلوں میں الفت پیدا نہیں کر سکتے تھے۔ مگر اللہ نے (اپنی قدرتِ کاملہ سے) ان کے درمیان الفت پیدا کر دی بے شک وہ غالب اور بڑا حکمت والا ہے۔ |