Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 51 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿قُل لَّن يُصِيبَنَآ إِلَّا مَا كَتَبَ ٱللَّهُ لَنَا هُوَ مَوۡلَىٰنَاۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ﴾
[التوبَة: 51]
﴿قل لن يصيبنا إلا ما كتب الله لنا هو مولانا وعلى الله﴾ [التوبَة: 51]
Abul Ala Maududi Insey kaho “humein hargiz koi (burayi ya bhalayi) nahin pahunchti magar woh jo Allah ne hamare liye likh di hai. Allah hi hamara maula (guradian) hai, aur ehle iman ko usi par bharosa karna chahiye” |
Ahmed Ali کہہ دو ہمیں ہر گز نہ پہنچے گا مگر وہی جو الله نے ہمارے لیے لکھ دیا وہی ہمارا کارساز ہے اور الله ہی پر چاہیئے کہ مومن بھروسہ کریں |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ ہم کو کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی بجز اس کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دی ہو وہی ہمارا کارساز ہے۔ اور مومنوں کو خدا ہی کا بھروسہ رکھنا چاہیئے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ دے ہم کو ہر گز نہ پہنچے گا مگر وہی جو لکھ دیا اللہ نے ہمارے لئے وہی ہے کارساز ہمارا اور اللہ ہی پر چاہئے کہ بھروسہ کریں مسلمان |
Muhammad Hussain Najafi اے پیغمبر(ص)) کہہ دیجیے! کہ ہمیں ہرگز کوئی (بھلائی یا برائی) نہیں پہنچتی مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دی ہے وہی ہمارا مولیٰ و سرپرست ہے۔ اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان کو توکل (بھروسہ) کرنا چاہیے۔ |