Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 62 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَكُمۡ لِيُرۡضُوكُمۡ وَٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥٓ أَحَقُّ أَن يُرۡضُوهُ إِن كَانُواْ مُؤۡمِنِينَ ﴾
[التوبَة: 62]
﴿يحلفون بالله لكم ليرضوكم والله ورسوله أحق أن يرضوه إن كانوا مؤمنين﴾ [التوبَة: 62]
Abul Ala Maududi Yeh log tumhare saamne kasmein khate hain taa-ke tumhein raazi karein, halanke agar yeh momin hain to Allah aur Rasool iske zyada haqdar hain ke yeh unko raazi karne ki fikr karein |
Ahmed Ali تمہارے سامنے الله کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں اور الله اور اس کے رسول کو راضی کرنا بہت ضروری ہے اگر وہ ایمان رکھتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں |
Mahmood Ul Hassan قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی تمہارےآگے تاکہ تم کر راضی کریں اور اللہ کو اور اسکے رسول کو بہت ضرور ہے راضی کرنا اگر وہ ایمان رکھتے ہیں [۶۳] |
Muhammad Hussain Najafi وہ تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں۔ حالانکہ اللہ اور اس کا رسول اس کے زیادہ حقدار ہیں کہ ان کو راضی کریں۔ اگر وہ ایمان لائے ہیں۔ |