Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 63 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّهُۥ مَن يُحَادِدِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَأَنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَٰلِدٗا فِيهَاۚ ذَٰلِكَ ٱلۡخِزۡيُ ٱلۡعَظِيمُ ﴾
[التوبَة: 63]
﴿ألم يعلموا أنه من يحادد الله ورسوله فأن له نار جهنم خالدا﴾ [التوبَة: 63]
Abul Ala Maududi Kya inhein maloom nahin hai ke jo Allah aur uske Rasool ka muqabla karta hai uske liye dozakh ki aag hai jismein woh hamesha rahega. Yeh bahut badi ruswayi hai |
Ahmed Ali کیا وہ نہیں جانتے کہ جو شخص الله اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے تو اس کے واسطے دوزخ کی آگ ہے اس میں ہمیشہ رہے گا یہ بڑی ذلت ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم کی آگ (تیار) ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا۔ یہ بڑی رسوائی ہے |
Mahmood Ul Hassan کیا وہ جان نہیں چکے کہ جو کوئی مقابلہ کرے اللہ سے اور اسکے رسول سے تو اسکے واسطے ہے دوزخ کی آگ سدا رہے اس میں یہی ہے بڑی رسوائی [۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi کیا انہیں (یہ بات) معلوم نہیں ہے کہ جو شخص خدا و رسول کی مخالفت کرے گا۔ اس کے لئے آتشِ دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ یہ بہت بڑی رسوائی ہے۔ |