Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 9 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿ٱشۡتَرَوۡاْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ ثَمَنٗا قَلِيلٗا فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِهِۦٓۚ إِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[التوبَة: 9]
﴿اشتروا بآيات الله ثمنا قليلا فصدوا عن سبيله إنهم ساء ما كانوا﴾ [التوبَة: 9]
Abul Ala Maududi Unhon ne Allah ki aayat ke badle thodi si keemat qabool karli phir Allah ke raaste mein sadde-raah bankar khade ho gaye (debarred others from His Way), bahut burey kartoot thay jo yeh karte rahey |
Ahmed Ali انہوں نے الله کی آیتوں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالا پھر الله کے راستے سے روکتے ہیں بے شک وہ برا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ خدا کی آیتوں کے عوض تھوڑا سا فائدہ حاصل کرتے اور لوگوں کو خدا کے رستے سے روکتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں |
Mahmood Ul Hassan بیچ ڈالے انہوں نے اللہ کے حکم تھوڑی قیمت پر پھر روکا اس کے رستہ سے برے کام ہیں جو وہ لوگ کر رہے ہیں [۹] |
Muhammad Hussain Najafi انہوں نے تھوڑی سی قیمت پر آیاتِ الٰہی فروخت کر دی ہیں اور (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکنے لگے۔ بہت ہی برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔ |