Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 92 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ إِذَا مَآ أَتَوۡكَ لِتَحۡمِلَهُمۡ قُلۡتَ لَآ أَجِدُ مَآ أَحۡمِلُكُمۡ عَلَيۡهِ تَوَلَّواْ وَّأَعۡيُنُهُمۡ تَفِيضُ مِنَ ٱلدَّمۡعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُواْ مَا يُنفِقُونَ ﴾
[التوبَة: 92]
﴿ولا على الذين إذا ما أتوك لتحملهم قلت لا أجد ما أحملكم﴾ [التوبَة: 92]
Abul Ala Maududi Isi tarah un logon par bhi koi aiteraaz ka mauqa nahin hai jihon ne khud aa kar tumse darkhwast ki thi ke hamare liye sawariyan baham pahunchayi jayein, aur jab tumne kaha ke main tumhare liye sawariyon ka intizam nahin kar sakta to woh majbooran wapas gaye aur haal yeh tha ke unki aankhon se aansu (tears) jaari thay aur unhein is baat ka bada ranjj tha ke woh apne kharch par shareek e jihad honay ki maqdarat nahin rakhte |
Ahmed Ali اور ان لوگو ں پر بھی کوئی گناہ نہیں کہ جب وہ تیرے پاس آئیں کہ انہیں سواری دے تو نے کہا میرے پاس کوئی چیز نہیں کہ تمہیں اس پر سوار کر دوں تو وہ لوٹ گئے اوراس غم سے کہ ان کے پاس خرچ موجود نہیں تھا ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور نہ ان (بےسروسامان) لوگوں پر (الزام) ہے کہ تمہارے پاس آئے کہ ان کو سواری دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تم کو سوار کروں تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے کہ ان کے پاس خرچ موجود نہ تھا، ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے |
Mahmood Ul Hassan اور نہ ان لوگوں پر کہ جب تیرے پاس آئے تاکہ تو ان کو سواری دے تو نے کہا میرے پاس کوئ چیز نہیں کہ تم کو اس پر سوار کر دوں تو الٹے پھرے اور انکی آنکھوں سے بہتے تھے آنسو اس غم میں کہ نہیں پاتے وہ چیز جو خرچ کریں [۱۰۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور نہ ہی ان لوگوں پر کوئی گناہ ہے جو آپ کے پاس آتے ہیں کہ آپ ان کے لئے سواری کا کوئی انتظام کریں۔ اور آپ نے کہا کہ میرے پاس سواری کے لئے کچھ نہیں ہے۔ تو وہ اس حال میں مجبوراً واپس گئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اس رنج میں کہ ان کے پاس (راہِ خدا میں) خرچ کرنے کے لیے کچھ میسر نہیں ہے۔ |