Quran with Hindustani translation - Surah Yusuf ayat 18 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿وَجَآءُو عَلَىٰ قَمِيصِهِۦ بِدَمٖ كَذِبٖۚ قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَكُمۡ أَنفُسُكُمۡ أَمۡرٗاۖ فَصَبۡرٞ جَمِيلٞۖ وَٱللَّهُ ٱلۡمُسۡتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ ﴾
[يُوسُف: 18]
﴿وجاءوا على قميصه بدم كذب قال بل سولت لكم أنفسكم أمرا فصبر﴾ [يُوسُف: 18]
Muhammad Junagarhi Aur yousuf kay kurtay ko jhoot moot kay khoon say khoon aalood bhi ker laye thay baap ney kaha yun nahi bulkay tum ney apney dil hi say aik baat bana li hai. Pus sabar hi behtar hai aur tumahri banaee hui baaton per Allah hi say madad ki talab hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur yousuf ke kurte ko jhoot moot ke qoon se qoon aalood bhi kar laye thein, baap ne kaha yo nahi balke tum ne apne dil hee se ek baath banali hai, pas sabr hee behtar hai aur tumhari banai hoyi bato par Allah hee se madad ki talab hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور تھوڑی دیر بعد ایک قافلہ آیا تو اہل قافلہ نے (پانے لانے کے لیے ) اپنا آبکش بھیجا ۔ انے نے لٹکا دیا اپنا ڈول ۔ وہ پکار اٹھا مژدہ باد! یہ لو کتنا من مہنا بچہ ہے ۔ اور انھوں نے چھپا دیا اسے متاع (گرابنہا) سمجھتے ہوئے ۔ اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے جو وہ کررہے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور وہ اس کے قمیض پر جھوٹا خون (بھی) لگا کر لے آئے، (یعقوب علیہ السلام نے) کہا: (حقیقت یہ نہیں ہے) بلکہ تمہارے (حاسد) نفسوں نے ایک (بہت بڑا) کام تمہارے لئے آسان اور خوشگوار بنا دیا (جو تم نے کر ڈالا)، پس (اس حادثہ پر) صبر ہی بہتر ہے، اور اللہ ہی سے مدد چاہتا ہوں اس پر جو کچھ تم بیان کر رہے ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا کرلے آئے۔ ان کے والد نے کہا : (حقیقت یہ نہیں ہے) بلکہ تمہارے دلوں نے اپنی طرف سے ایک بات بنا لی ہے۔ اب تو میرے لیے صبر ہی بہتر ہے۔ اور جو باتیں تم بنا رہے ہو، ان پر اللہ ہی کی مدد درکار ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یوسف کے کرتے پر جھوٹا خون لگاکر لے آئے -یعقوب نے کہا کہ یہ بات صرف تمہارے دل نے گڑھی ہے لہذا میرا راستہ صبر جمیل کا ہے اور اللہ تمہارے بیان کے مقابلہ میں میرا مددگارہے |