×

جو کوئی عاجلہ کا خواہشمند ہو، اسے یہیں ہم دے دیتے ہیں 17:18 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Isra’ ⮕ (17:18) ayat 18 in Urdu

17:18 Surah Al-Isra’ ayat 18 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 18 - الإسرَاء - Page - Juz 15

﴿مَّن كَانَ يُرِيدُ ٱلۡعَاجِلَةَ عَجَّلۡنَا لَهُۥ فِيهَا مَا نَشَآءُ لِمَن نُّرِيدُ ثُمَّ جَعَلۡنَا لَهُۥ جَهَنَّمَ يَصۡلَىٰهَا مَذۡمُومٗا مَّدۡحُورٗا ﴾
[الإسرَاء: 18]

جو کوئی عاجلہ کا خواہشمند ہو، اسے یہیں ہم دے دیتے ہیں جو کچھ بھی جسے دینا چاہیں، پھر اس کے مقسوم میں جہنم لکھ دیتے ہیں جسے وہ تاپے گا ملامت زدہ اور رحمت سے محروم ہو کر

❮ Previous Next ❯

ترجمة: من كان يريد العاجلة عجلنا له فيها ما نشاء لمن نريد ثم, باللغة الأوردية

﴿من كان يريد العاجلة عجلنا له فيها ما نشاء لمن نريد ثم﴾ [الإسرَاء: 18]

Abul Ala Maududi
Jo koi aajila (jaldi) ka khwahish-mand ho, usey yahin hum de detay hain jo kuch bhi jisey dena chahein, phir uske maqsoom mein jahannum likh dete hain jisey woh taapega, malamat zada aur rehmat se mehroon hokar
Ahmed Ali
جو کوئی دنیا چاہتا ہے تو ہم اسے سردست دنیا میں سے جس قدر چاہتے ہیں دیتے ہیں پھر ہم نے اس کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے جس میں وہ ذلیل و خوار ہوکر رہے گا
Fateh Muhammad Jalandhry
جو شخص دنیا (کی آسودگی) کا خواہشمند ہو تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔ پھر اس کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر کر رکھا ہے۔ جس میں وہ نفرین سن کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو کر داخل ہوگا
Mahmood Ul Hassan
جو کوئی چاہتا ہو پہلا گھر جلد دے دیں ہم اس کو اسی میں جتنا چاہیں جس کو چاہیں پھر ٹھہرایا ہم نے اس کے واسطے دوزخ داخل ہو گا ا سمیں اپنی برائی سنکر دھکیلا جا کر [۱۹]
Muhammad Hussain Najafi
جو کوئی دنیا کا خواہشمند ہو تو ہم جسے جتنا دینا چاہتے ہیں اسی (دنیا) میں جلدی دے دیتے ہیں پھر اس کے لئے دوزخ قرار دیتے ہیں جس میں وہ ملامت زدہ اور راندہ ہوا داخل ہوگا (اور اسے تاپے گا)۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek