Quran with Hindustani translation - Surah Al-hajj ayat 12 - الحج - Page - Juz 17
﴿يَدۡعُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُۥ وَمَا لَا يَنفَعُهُۥۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلضَّلَٰلُ ٱلۡبَعِيدُ ﴾
[الحج: 12]
﴿يدعو من دون الله ما لا يضره وما لا ينفعه ذلك هو﴾ [الحج: 12]
Muhammad Junagarhi Allah kay siwa unhen pukara kertay hain jo na unhen nuksan phoncha saken na nafa. Yehi to door daraz ki gumrahi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah ke siva unhe pukaara karte hai, jo na unhe nuqsaan pahoncha sa ke, na nafa, yahi to door daraaz ki gumraahi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ عبادت کرتا ہے اللہ تعالیٰ کے سوااس کی جو ضرر پہنچا سکتا ہے اسے اور نہ نفع پہنچا سکتا ہے اسے یہی تو انتہائی گمراہی ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ (شخص) اللہ کو چھوڑ کر اس (بت) کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچا سکے اور نہ ہی اسے نفع پہنچا سکے، یہی تو (بہت) دور کی گمراہی ہے |
Muhammad Taqi Usmani وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں، نہ کوئی فائدہ دے سکتے ہیں۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ اللہ کو چھوڑ کر انہیں پکارتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچاسکتے ہیں اور نہ فائدہ اور یہی دراصل بہت دور تک پھیلی ہوئی گمراہی ہے |