Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 77 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿قُلۡ مَا يَعۡبَؤُاْ بِكُمۡ رَبِّي لَوۡلَا دُعَآؤُكُمۡۖ فَقَدۡ كَذَّبۡتُمۡ فَسَوۡفَ يَكُونُ لِزَامَۢا ﴾
[الفُرقَان: 77]
﴿قل ما يعبأ بكم ربي لولا دعاؤكم فقد كذبتم فسوف يكون لزاما﴾ [الفُرقَان: 77]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye! agar tumhari dua iltija (pukarna) na hoti to mera rab tumhari mutlaq perwa na kerta tum to jhutla chukay abb un-qareeb iss ki saza tumhen chimat janey wali hogi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh dijiye ke agar tumhaari dua elteja (pukaarna) na hoti to mera rab tumhari muth-laq parvaah na karta, tum to jhutla chuke, ab an-qareeb us ki saza tumhe chimat jaane waali hogi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ فرمائیے کیا پرواہ ہے تمھاری میرے رب کو اگر تم اس کی عبادت نہ کرو۔ اور تم نے (تو الٹا) جھٹلانا شروع کر دیا ۔ تو یہ جھٹلانا تمھارے گلے کا ہار بنے گا |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: میرے رب کو تمہاری کوئی پرواہ نہیں اگر تم (اس کی) عبادت نہ کرو، پس واقعی تم نے (اسے) جھٹلایا ہے تو اب یہ (جھٹلانا تمہارے لئے) دائمی عذاب بنا رہے گا |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر ! لوگوں سے) کہہ دو کہ : میرے پروردگار کو تمہاری ذرا بھی پرواہ نہ ہوتی، اگر تم اس کو نہ پکارے اب جبکہ (اے کافرو) تم نے حق کو جھٹلا دیا ہے تو یہ جھٹلانا تمہارے گلے پڑ کر رہے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہاری دعائیں نہ ہوتیں تو پروردگار تمہاری پروا بھی نہ کرتا تم نے اس کے رسول کی تکذیب کی ہے تو عنقریب اس کا عذاب بھی برداشت کرنا پڑے گا |