Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Rum ayat 37 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الرُّوم: 37]
﴿أو لم يروا أن الله يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر إن في﴾ [الرُّوم: 37]
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya unhone ye nahi dekha ke Allah ta’ala jise chaahe kushaada rozi deta hai aur jise chaahe tang, us mein bhi un logo ke liye jo imaan laate hai nishaaniya hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا انہوں نے (بارہا) مشاہدہ نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ کشادہ کر دیتا ہے رزق کو جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) بلاشبہ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لے آئے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور (جس کے لیے چاہے) تنگ کردیتا ہے۔ اس میں یقینا ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان لائیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تو کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کردیتا ہے اور جس کے یہاں چاہتا ہے کمی کردیتا ہے اور اس میں بھی صاحبِ ایمان قوم کے لئے اس کی نشانیاں ہیں |