Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Rum ayat 38 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿فَـَٔاتِ ذَا ٱلۡقُرۡبَىٰ حَقَّهُۥ وَٱلۡمِسۡكِينَ وَٱبۡنَ ٱلسَّبِيلِۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجۡهَ ٱللَّهِۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ ﴾
[الرُّوم: 38]
﴿فآت ذا القربى حقه والمسكين وابن السبيل ذلك خير للذين يريدون وجه﴾ [الرُّوم: 38]
Muhammad Junagarhi Pus qarabat daar ko miskeen ko musafir ko her aik ko uss ka haq dijiye yeh unn kay liye behtar hai jo Allah Taalaa ka mun dekhna chahatay hon aisay hi log nijat paney walay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas qaraabath-daar ko, miskeen ko, musaafir ko, har ek ko us ka haq di jiye, ye un ke liye behtar hai, jo Allah ta’ala ka mu dekhna chaahte ho, aise hee log najaath paane waale hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس دو رشتہ دار کو اس کا حق نیز مسکین اور مسافر کو یہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو رضائے الہی کے طلبگار ہیں اور وہی لوگ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوں گے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس آپ قرابت دار کو اس کا حق ادا کرتے رہیں اور محتاج اور مسافر کو (ان کا حق)، یہ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اللہ کی رضامندی کے طالب ہیں، اور وہی لوگ مراد پانے والے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani لہذا تم رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی جو لوگ اللہ کی خوشنودی چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ بہتر ہے، اور وہی ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور تم قرابتدار مسکین اور غربت زدہ مسافر کو اس کا حق دے دو کہ یہ ان لوگوں کے حق میں خیر ہے جو رضائے الہٰی کے طلب گار ہیں اور وہی حقیقتا نجات حاصل کرنے والے ہیں |