Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 37 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الرُّوم: 37]
﴿أو لم يروا أن الله يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر إن في﴾ [الرُّوم: 37]
Abul Ala Maududi Kya yeh log dekhte nahin hain ke Allah hi rizq kushada karta hai jiska chahta hai aur tangg karta hai (jiska chahta hai)? Yaqeenan is mein bahut si nishaniyan hain un logon ke liye jo iman latey hain |
Ahmed Ali کیا وہ نہیں دیکھتے کہ الله جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور تنگ کرتا ہے بے شک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانیاں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کرتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرتا ہے۔ بیشک اس میں ایمان لانے والوں کے لئے نشانیاں ہیں |
Mahmood Ul Hassan کیا نہیں دیکھ چکے کہ اللہ پھیلا دیتا ہے روزی کو جس پر چاہے اور ماپ کر دیتا ہے جسکو چاہے اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو یقین رکھتے ہیں [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے۔ بے شک اس میں ایمان والوں کیلئے (قدرتِ خدا کی) بہت سی نشانیاں ہیں۔ |