×

تم جو سود پر دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں بڑھتا 30:39 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Ar-Rum ⮕ (30:39) ayat 39 in Hindustani

30:39 Surah Ar-Rum ayat 39 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Ar-Rum ayat 39 - الرُّوم - Page - Juz 21

﴿وَمَآ ءَاتَيۡتُم مِّن رِّبٗا لِّيَرۡبُوَاْ فِيٓ أَمۡوَٰلِ ٱلنَّاسِ فَلَا يَرۡبُواْ عِندَ ٱللَّهِۖ وَمَآ ءَاتَيۡتُم مِّن زَكَوٰةٖ تُرِيدُونَ وَجۡهَ ٱللَّهِ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُضۡعِفُونَ ﴾
[الرُّوم: 39]

تم جو سود پر دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں بڑھتا رہے وه اللہ تعالیٰ کے ہاں نہیں بڑھتا۔ اور جو کچھ صدقہ زکوٰة تم اللہ تعالیٰ کا منھ دیکھنے (اورخوشنودی کے لئے) دو تو ایسے لوگ ہی اپنا دو چند کرنے والے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وما آتيتم من ربا ليربو في أموال الناس فلا يربو عند الله, باللغة الباكستانية

﴿وما آتيتم من ربا ليربو في أموال الناس فلا يربو عند الله﴾ [الرُّوم: 39]

Muhammad Junagarhi
Tum jo sood per detay ho kay logon kay maal mein barhta rahey woh Allah Taalaa kay haan nahi barhta. Aur jo kuch sadqa zakat tum Allah Taalaa ka mun dekhney (aur khushnoodi kay liye) do to aisay log hi hain apna do chand kerney walay
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
tum jo soodh par dete ho, ke logo ke maal mein badta rahe, wo Allah ta’ala ke haan nahi badta, aur jo kuch sadqa zakaath tum Allah ta’ala ka mu dekhne aur khush nudi ke liye do, to aise log hee hai jo apna do chandh karne waale hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
اور جو روپیہ تم دیتے ہو بیاج پر تاکہ وہ بڑھتا رہے لوگوں کے مالوں میں (سُن لو!) اللہ کے نزدیک یہ نہیں بڑھتا اور جو زکوٰۃ تم دیتے ہو رضائے الہی کے طلبگار بن کر پس یہی لوگ ہیں (جو اپنے مالوں کو) کئی گُنا کر لیتے ہیں
Muhammad Tahir Ul Qadri
اور جو مال تم سود پر دیتے ہو تاکہ (تمہارا اثاثہ) لوگوں کے مال میں مل کر بڑھتا رہے تو وہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھے گا اور جو مال تم زکوٰۃ (و خیرات) میں دیتے ہو (فقط) اللہ کی رضا چاہتے ہوئے تو وہی لوگ (اپنا مال عند اللہ) کثرت سے بڑھانے والے ہیں
Muhammad Taqi Usmani
اور یہ جو تم سود دیتے ہو تاکہ وہ لوگوں کے مال میں شامل ہو کر بڑھ جائے تو وہ اللہ کے نزدیک بڑھتا نہیں ہے۔ اور جو زکوٰۃ تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے ارادے سے دیتے ہو، تو جو لوگ بھی ایسا کرتے ہیں وہ ہیں جو (اپنے مال کو) کئی گنا بڑھا لیتے ہیں۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور تم لوگ جوبھی سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں اضافہ ہوجائے تو خدا کے یہاں کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے ہاں جو زکوِٰ دیتے ہو اور اس میں رضائے خدا کا ارادہ ہوتا ہے تو ایسے لوگوں کو دگنا چوگنا دے دیا جاتا ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek