×

جو سُود تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے اموال میں شامل ہو 30:39 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ar-Rum ⮕ (30:39) ayat 39 in Urdu

30:39 Surah Ar-Rum ayat 39 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 39 - الرُّوم - Page - Juz 21

﴿وَمَآ ءَاتَيۡتُم مِّن رِّبٗا لِّيَرۡبُوَاْ فِيٓ أَمۡوَٰلِ ٱلنَّاسِ فَلَا يَرۡبُواْ عِندَ ٱللَّهِۖ وَمَآ ءَاتَيۡتُم مِّن زَكَوٰةٖ تُرِيدُونَ وَجۡهَ ٱللَّهِ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُضۡعِفُونَ ﴾
[الرُّوم: 39]

جو سُود تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے اموال میں شامل ہو کر وہ بڑھ جائے، اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا، اور جو زکوٰۃ تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ارادے سے دیتے ہو، اسی کے دینے والے در حقیقت اپنے مال بڑھاتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وما آتيتم من ربا ليربو في أموال الناس فلا يربو عند الله, باللغة الأوردية

﴿وما آتيتم من ربا ليربو في أموال الناس فلا يربو عند الله﴾ [الرُّوم: 39]

Abul Ala Maududi
Jo sood (riba /usury /interest) tum detay ho taa-ke logon ke amwal mein shamil hokar woh badh (increase) jaye, Allah ke nazdeek woh nahin badhta (increase), aur jo zakaat tum Allah ki khushnudi haasil karne ke iradey se detey ho, usi ke dene waley dar haqeeqat apne maal badhate hain
Ahmed Ali
اور جو سود پر تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے مال میں بڑھتا رہے سو الله کے ہاں وہ نہیں بڑھتا اور جو زکواة دیتے ہو جس سے الله کی رضا چاہتے ہو سو یہ وہ ہی لوگ ہیں جن کے دونے ہوئے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو تم سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں افزائش ہو تو خدا کے نزدیک اس میں افزائش نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰة دیتے ہو اور اُس سے خدا کی رضا مندی طلب کرتے ہو تو (وہ موجبِ برکت ہے اور) ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو) دو چند سہ چند کرنے والے ہیں
Mahmood Ul Hassan
اور جو دیتے ہو بیاج پر کہ بڑھتا رہے لوگوں کے مال میں سو وہ نہیں بڑھتا اللہ کے یہاں اور جو دیتے ہو پاک دل سے چاہ کر رضامندی اللہ کی سو یہ وہی ہیں جن کے دونے ہوئے [۴۴]
Muhammad Hussain Najafi
اور جو چیز (روپیہ) تم اس لئے سود پر دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں شامل ہوکر بڑھ جائے تو وہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھتا اور جو زکوٰۃ تم خوشنودئ خدا کیلئے دیتے ہو ایسے ہی لوگ اپنا مال (کئی گنا) بڑھانے والے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek