Quran with Hindustani translation - Surah Az-Zukhruf ayat 63 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَلَمَّا جَآءَ عِيسَىٰ بِٱلۡبَيِّنَٰتِ قَالَ قَدۡ جِئۡتُكُم بِٱلۡحِكۡمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُم بَعۡضَ ٱلَّذِي تَخۡتَلِفُونَ فِيهِۖ فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴾
[الزُّخرُف: 63]
﴿ولما جاء عيسى بالبينات قال قد جئتكم بالحكمة ولأبين لكم بعض الذي﴾ [الزُّخرُف: 63]
Muhammad Junagarhi Aur jab essa (alh-e-salam) mojzzay laye to kaha kay mein tumharay pass hikmat laya hun aur iss liye aaya hun kay jinn baaz cheezon mein tum mukhtalif ho unhen wazeh kerdoon pus tum Allah Taalaa say daro aur mera kaha mano |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jab Isa(alaihissalaam) maujeze laaye to kaha ke main tumhaare paas hikmath laaya hoon aur is liye aaya hoon ke jin baaz chizo mein tum muqtalif ho, unhe waaze kar doon pas tum Allah ta’ala se daro aur mera kaha maano |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جب آئے عیسیٰ (علیہ السلام) روشن نشانیاں لے کر تو فرمایا میں آیا ہوں تمہارے پاس حکمت لے کر اور میں بیان کروں گا تم سے کچھ وہ بات جس میں تم اختلا ف کرتے ہو۔ پس ڈرتے رہا کرو اللہ سے اور میری فرمانبرداری کیا کرو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جب عیسٰی (علیہ السلام) واضح نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے کہا: یقیناً میں تمہارے پاس حکمت و دانائی لے کر آیا ہوں اور (اس لئے آیا ہوں) کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تمہارے لئے خوب واضح کر دوں، سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو |
Muhammad Taqi Usmani اور جب عیسیٰ کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تھے تو انہوں نے (لوگوں سے) کہا تھا کہ : میں تمہارے پاس دانائی کی بات لے کر آیا ہوں، اور اس لیے لایا ہوں کہ تمہارے سامنے کچھ وہ چیزیں واضح کردوں جن میں تم اختلاف کرتے ہو۔ لہذا تم اللہ سے ڈرو، اور میری بات مان لو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جب عیسٰی علیھ السّلام ان کے پاس معجزات لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اور اس لئے کہ بعض ان مسائل کی وضاحت کردوں جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہے لہٰذا خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو |