Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 28 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿بَلۡ بَدَا لَهُم مَّا كَانُواْ يُخۡفُونَ مِن قَبۡلُۖ وَلَوۡ رُدُّواْ لَعَادُواْ لِمَا نُهُواْ عَنۡهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ ﴾
[الأنعَام: 28]
﴿بل بدا لهم ما كانوا يخفون من قبل ولو ردوا لعادوا لما﴾ [الأنعَام: 28]
Muhammad Junagarhi Bulkay jiss cheez ko iss say qabal chupaya kertay thay woh inn kay samney aagaee hai aur gar yeh log phir wapis bhej diye jayen tab bhi yeh wohi kaam keren gay jiss say inn ko mana kiya gaya tha aur yaqeenan yeh bilkul jhootay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim balke jis cheez ko us ke qabl chupaaya karte thein wo un ke saamne aa gayi, aur agar ye log phir waapas bhej diye jaaye, tabh bhi ye wahi kaam karenge jis se un ko mana kiya gaya tha aur yaqinan ye bil-kul jhote hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بلکہ عیاں ہوگیا ان پر جسے چھپایا کرتے تھے پہلے اور اگر انھیں واپس بھیجا جائے ( جیسے ان کی خواہش ہے) تو پھر بھی کریں گے جس سے روکے گئے تھے اور بےشک وہ جھوٹے ہیں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اس اقرار میں کوئی سچائی نہیں) بلکہ ان پر وہ (سب کچھ) ظاہر ہوگیا ہے جو وہ پہلے چھپایا کرتے تھے، اور اگر وہ (دنیا میں) لوٹا (بھی) دیئے جائیں تو (پھر) وہی دہرائیں گے جس سے وہ روکے گئے تھے اور بیشک وہ (پکے) جھوٹے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani حالانکہ (ان کی یہ آرزو بھی سچی نہ ہوگی) بلکہ دراصل وہ چیز (یعنی آخرت) ان کے سامنے کھل کر آچکی ہوگی جسے وہ پہلے چھپایا کرتے تھے (اس لیے مجبورا یہ دعوی کریں گے) ورنہ اگر ان کو واقعی واپس بھیجا جائے تو یہ دوبارہ وہی کچھ کریں گے جس سے انہیں روکا گیا ہے، اور یقین جانو یہ پکے جھوٹے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بلکہ ان کے لئے وہ سب واضح ہوگیا جسے پہلے سے چھپارہے تھے اور اگر یہ پلٹا بھی دئیے جائیں تو وہی کریں گے جس سے یہ روکے گئے ہیں اور یہ سب جھوٹے ہیں |