×

کہو “میرے اختیار میں خود اپنا نفع و ضرر بھی نہیں، سب 10:49 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Yunus ⮕ (10:49) ayat 49 in Urdu

10:49 Surah Yunus ayat 49 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 49 - يُونس - Page - Juz 11

﴿قُل لَّآ أَمۡلِكُ لِنَفۡسِي ضَرّٗا وَلَا نَفۡعًا إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۗ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌۚ إِذَا جَآءَ أَجَلُهُمۡ فَلَا يَسۡتَـٔۡخِرُونَ سَاعَةٗ وَلَا يَسۡتَقۡدِمُونَ ﴾
[يُونس: 49]

کہو “میرے اختیار میں خود اپنا نفع و ضرر بھی نہیں، سب کچھ اللہ کی مشیّت پر موقوف ہے ہر امّت کے لیے مُہلت کی ایک مدّت ہے، جب یہ مدّت پُوری ہو جاتی ہے تو گھڑی بھر کی تقدیم و تاخیر بھی نہیں ہوتی

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل لا أملك لنفسي ضرا ولا نفعا إلا ما شاء الله لكل, باللغة الأوردية

﴿قل لا أملك لنفسي ضرا ولا نفعا إلا ما شاء الله لكل﴾ [يُونس: 49]

Abul Ala Maududi
Kaho “mere ikhtiyar mein khud apna nafa (faiyda) o zarar (harm) bhi nahin. Sab kuch Allah ki mashiyat par mauquf hai. Har ummat ke liye mohlat ki ek muddat hai, jab yeh muddat poori ho jati hai to ghadi bhar ki taqdeem o takheer(delay) bhi nahin hoti”
Ahmed Ali
کہہ دومیں اپنی ذات کے برے اور بھلے کا بھی مالک نہیں مگر جو الله چاہے ہر امت کا ایک وقت مقرر ہے جب وہ وقت آتا ہے تو ایک گھڑی بھی دیر نہیں کر سکتےہیں اور نہ جلدی کر سکتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ میں اپنے نقصان اور فائدے کا بھی کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ مگر جو خدا چاہے۔ ہر ایک امت کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ وقت آجاتا ہے تو ایک گھڑی بھی دیر نہیں کرسکتے اور نہ جلدی کرسکتے ہیں
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ میں مالک نہیں اپنے واسطے برے کا نہ بھلے کا مگر جو چاہے اللہ ہر فرقہ کا ایک وعدہ ہے جب آ پہنچے گا ان کا وعدہ پھر نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے [۷۴]
Muhammad Hussain Najafi
(اے رسول) کہہ دیجیے! (یہ معاملہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے) میں تو خود اپنے نفع و نقصان کا مالک نہیں ہوں۔ مگر جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے) ہر امت (قوم) کیلئے (مہلت کی) ایک مدت ہوتی ہے جب وہ مدت پوری ہو جاتی ہے (اور مقررہ وقت آجاتا ہے) تو پھر ایک گھڑی کی بھی نہ تاخیر ہو سکتی ہے اور نہ تقدیم۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek