Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 116 - هُود - Page - Juz 12
﴿فَلَوۡلَا كَانَ مِنَ ٱلۡقُرُونِ مِن قَبۡلِكُمۡ أُوْلُواْ بَقِيَّةٖ يَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡفَسَادِ فِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا قَلِيلٗا مِّمَّنۡ أَنجَيۡنَا مِنۡهُمۡۗ وَٱتَّبَعَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مَآ أُتۡرِفُواْ فِيهِ وَكَانُواْ مُجۡرِمِينَ ﴾
[هُود: 116]
﴿فلولا كان من القرون من قبلكم أولو بقية ينهون عن الفساد في﴾ [هُود: 116]
Abul Ala Maududi Phir kyun na un qaumon mein jo tumse pehle guzar chuki hain aise ahle khair maujood rahey jo logon ko zameen mein fasaad barpa karne se rokte? Aisey log nikle bhi to bahut kam jinko humne un qaumon mein se bacha liya, warna zalim log to unhi mazon (ease and comfort) ke peechey padey rahey jinke samaan unhein farawani ke saath diye gaye thay (conferred upon them) aur woh mujreem bankar rahey |
Ahmed Ali سو ان جماعتوں میں ایسے لوگ کیوں نہ ہوئے جو تم سے پہلے تھیں جو ملک میں فساد پھیلانے سے منع کرتے بجز چند آدمیوں کے جنہیں ہم نے ان میں سے بچا لیا تھا اور جن لوگو ں نے نافرمانی کی تھی وہ تو انہیں لذتوں کے پیچھے پڑے رہے جو ان کو دی گئی تھیں اور وہ مجرم تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو جو اُمتیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں، ان میں ایسے ہوش مند کیوں نہ ہوئے جو ملک میں خرابی کرنے سے روکتے ہاں (ایسے) تھوڑے سے (تھے) جن کو ہم نے ان میں سے مخلصی بخشی۔ اور جو ظالم تھے وہ ان ہی باتوں کے پیچھے لگے رہے جس میں عیش وآرام تھا اور وہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے تھے |
Mahmood Ul Hassan سو کیویں نہ ہوئے ان جماعتوں میں جو تم سے پہلے تھیں ایسے لوگ جن میں اثر خیر رہا ہو کہ منع کرتے رہتے بگاڑ کرنے سے ملک میں مگر تھوڑے کہ جن کو ہم نے بچا لیا ان میں سے اور چلے وہ لوگ (اور پیچھے پڑے رہے ظالم اسی چیز کے جس میں ان کو عیش ملا) جو ظالم تھے وہی راہ جس میں عیش سے رہتے تھے اور تھے گنہگار [۱۵۷] |
Muhammad Hussain Najafi ان قوموں اور نسلوں میں جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں معدودے چند افراد کے سوا جن کو ہم نے نجات دی تھی ایسے سمجھدار اور نیکوکار لوگ کیوں نہ ہوئے جو لوگوں کو زمین میں فساد پھیلانے سے روکتے اور ظالم لوگ تو اسی عیش و عشرت کے پیچھے پڑے رہے جو ان کو دی گئی تھی اور یہ سب لوگ مجرم تھے۔ |