Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 20 - هُود - Page - Juz 12
﴿أُوْلَٰٓئِكَ لَمۡ يَكُونُواْ مُعۡجِزِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِنۡ أَوۡلِيَآءَۘ يُضَٰعَفُ لَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ مَا كَانُواْ يَسۡتَطِيعُونَ ٱلسَّمۡعَ وَمَا كَانُواْ يُبۡصِرُونَ ﴾
[هُود: 20]
﴿أولئك لم يكونوا معجزين في الأرض وما كان لهم من دون الله﴾ [هُود: 20]
Abul Ala Maududi Woh zameen mein Allah ko bay-bas karne waley na thay aur na Allah ke muqable mein koi unka haami (protector) tha. Unhein ab dohra (double) azaab diya jayega. Woh na kisi ki sun hi sakte thay aur na khud hi unhein kuch soojhta tha |
Ahmed Ali یہ لوگ زمین میں عاجز کرنے والے نہیں تھے اور ان کے لیے سوا الله کے کوئی دوست نہ تھا انہیں دگنا عذاب کیا جائے گا یہ لوگ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر خدا کو) نہیں ہرا سکتے اور نہ خدا کے سوا کوئی ان کا حمایتی ہے۔ (اے پیغمبر) ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ یہ (شدت کفر سے تمہاری بات) نہیں سن سکتے تھے اور نہ (تم کو) دیکھ سکتے تھے |
Mahmood Ul Hassan وہ لوگ نہیں تھکانے والے زمین میں بھاگ کر اور نہیں انکے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی [۳۰] دونا ہے ان کے لئے عذاب [۳۱] نہ طاقت رکھتے تھے سننے کی اور نہ دیکھتے تھے [۳۲] |
Muhammad Hussain Najafi یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو عاجز کرنے والے نہیں تھے اور نہ خدا کے علاوہ ان کا کوئی مددگار اور کارساز تھا۔ ان کو دوگنا عذاب ہوگا۔ (کیونکہ) یہ نہ (حق بات) سن سکتے ہیں۔ اور نہ (حقیقت) دیکھ سکتے تھے۔ |