×

پھر جب اس نے ان کا سامان تیار کروا دیا تو چلتے 12:59 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Yusuf ⮕ (12:59) ayat 59 in Urdu

12:59 Surah Yusuf ayat 59 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 59 - يُوسُف - Page - Juz 13

﴿وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمۡ قَالَ ٱئۡتُونِي بِأَخٖ لَّكُم مِّنۡ أَبِيكُمۡۚ أَلَا تَرَوۡنَ أَنِّيٓ أُوفِي ٱلۡكَيۡلَ وَأَنَا۠ خَيۡرُ ٱلۡمُنزِلِينَ ﴾
[يُوسُف: 59]

پھر جب اس نے ان کا سامان تیار کروا دیا تو چلتے وقت ان سے کہا، "اپنے سوتیلے بھائی کو میرے پاس لانا دیکھتے نہیں ہو کہ میں کس طرح پیمانہ بھر کر دیتا ہوں اور کیسا اچھا مہمان نواز ہوں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ولما جهزهم بجهازهم قال ائتوني بأخ لكم من أبيكم ألا ترون أني, باللغة الأوردية

﴿ولما جهزهم بجهازهم قال ائتوني بأخ لكم من أبيكم ألا ترون أني﴾ [يُوسُف: 59]

Abul Ala Maududi
Phir jab usne unka samaan tayyar karwa diya to chalte waqt unse kaha, “apne sautelay bhai ko mere paas lana, dekte nahin ho ke main kis tarah paimana bhar kar deta hoon aur kaisa accha mehmaan nawaz hoon
Ahmed Ali
اور جب انہیں ان کا سامان تیار کر دیا کہا میرے پاس وہ بھائی بھی لے آنا جو تمہارے باپ کی طرف سے ہے تم نہیں دیکھتے میں ناپ پورا دیتا ہوں اوربڑا مہمان نواز ہوں
Fateh Muhammad Jalandhry
جب یوسف نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کر دیا تو کہا کہ (پھر آنا تو) جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ناپ بھی پوری پوری دیتا ہوں اور مہمانداری بھی خوب کرتا ہوں
Mahmood Ul Hassan
اور جب تیار کر دیا انکو ان کا اسباب کہا لے آیئو میرے پاس ایک بھائی جو تمہارا ہے باپ کی طرف سے تم نہیں دیکھتے ہو کہ میں پورا دیتا ہوں ماپ اور خوب طرح اتارتا ہوں مہمانوں کو [۸۵]
Muhammad Hussain Najafi
اور جب یوسف نے ان کی (خوراک) کا سامان تیار کروا دیا تو (جاتے وقت) کہا (اب کی بار) اپنے (سوتیلے) پدری بھائی کو بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں پورا پورا ناپ (تول) کر (غلہ) دیتا ہوں اور میں کتنا اچھا مہمان نواز ہوں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek