Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 10 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿سَوَآءٞ مِّنكُم مَّنۡ أَسَرَّ ٱلۡقَوۡلَ وَمَن جَهَرَ بِهِۦ وَمَنۡ هُوَ مُسۡتَخۡفِۭ بِٱلَّيۡلِ وَسَارِبُۢ بِٱلنَّهَارِ ﴾
[الرَّعد: 10]
﴿سواء منكم من أسر القول ومن جهر به ومن هو مستخف بالليل﴾ [الرَّعد: 10]
Abul Ala Maududi Tum mein se koi shaks khwa zoar se baat karey ya aahista, aur koi raat ki tareeki (darkness) mein chupa hua ho ya din ki roshni mein chal raha ho, uske liye sab yaksan hai |
Ahmed Ali تم میں سے جو شخص کوئی بات چپکے سے کہے یا پکار کرکہے اور جو شخص رات میں کہیں چھپ جائے یا دن میں چلے پھرے یہ سب برابر ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کوئی تم میں سے چپکے سے بات کہے یا پکار کر یا رات کو کہیں چھپ جائے یا دن کی روشنی میں کھلم کھلا چلے پھرے (اس کے نزدیک) برابر ہے |
Mahmood Ul Hassan برابر ہے تم میں جو آہستہ بات کہے اور جو کہے پکار کر اور جو چھپ رہا ہے رات میں اور جو گلیوں میں پھرتا ہے دن کو [۱۹] |
Muhammad Hussain Najafi تم میں سے کوئی چپکے سے کوئی بات کرے یا اونچی آواز میں کرے اور جو رات کے وقت چھپا رہتا ہے یا دن کے وقت (صاف ظاہر) چلتا ہے اس کے علم میں سب یکساں (برابر) ہیں۔ |