×

اُن کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط 13:21 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ar-Ra‘d ⮕ (13:21) ayat 21 in Urdu

13:21 Surah Ar-Ra‘d ayat 21 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 21 - الرَّعد - Page - Juz 13

﴿وَٱلَّذِينَ يَصِلُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ وَيَخَافُونَ سُوٓءَ ٱلۡحِسَابِ ﴾
[الرَّعد: 21]

اُن کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے انہیں برقرار رکھتے ہیں، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ان سے بری طرح حساب نہ لیا جائے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والذين يصلون ما أمر الله به أن يوصل ويخشون ربهم ويخافون سوء, باللغة الأوردية

﴿والذين يصلون ما أمر الله به أن يوصل ويخشون ربهم ويخافون سوء﴾ [الرَّعد: 21]

Abul Ala Maududi
Unki rawish yeh hoti hai ke Allah ne jin jin rawabit ko barqarar rakhne ka hukum diya hai, unhein barqarar rakhte hain, apne Rubb se darte hain aur is baat ka khauf rakhte hain ke kahin unsey buri tarah hisab na liya jaye
Ahmed Ali
اور وہ لوگ جو ملاتے ہیں جس کے ملانے کو الله نے فرمایا ہے اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب کا خوف رکھتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف رکھتے ہیں
Mahmood Ul Hassan
اور وہ لوگ جو ملاتے ہیں جس کو اللہ نے فرمایا ملانا [۳۶] اور ڈرتے ہیں اپنے رب سے اور اندیشہ رکھتے ہیں برے حساب کا [۳۷]
Muhammad Hussain Najafi
اور جو ان رشتوں کو جوڑے رکھتے ہیں جن کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے (صلہ رحمی کرتے ہیں) اور اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور سخت حساب سے خائف و ترساں رہتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek