Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 17 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿يَتَجَرَّعُهُۥ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُۥ وَيَأۡتِيهِ ٱلۡمَوۡتُ مِن كُلِّ مَكَانٖ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٖۖ وَمِن وَرَآئِهِۦ عَذَابٌ غَلِيظٞ ﴾
[إبراهِيم: 17]
﴿يتجرعه ولا يكاد يسيغه ويأتيه الموت من كل مكان وما هو بميت﴾ [إبراهِيم: 17]
Abul Ala Maududi Jisey woh zabardasti halaq se utarne ki koshish karega aur mushkil hi se utaar sakega. Maut har taraf se uspar chayi rahegi magar woh marne na payega aur aagey ek sakht azaab uski jaan ka laagu rahega |
Ahmed Ali جسے گھونٹ گھونٹ پیے گا اور اسے گلےسے نہ اتار سکے گا اور اس پر ہر طرف سے موت آئے گی اور وہ نہیں مرے گا اوراس کے پیچھے سخت عذاب ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیئے گا اور گلے سے نہیں اتار سکے گا اور ہر طرف سے اسے موت آرہی ہوگی مگر وہ مرنے میں نہیں آئے گا۔ اور اس کے پیچھے سخت عذاب ہوگا |
Mahmood Ul Hassan گھونٹ گھونٹ پیتا ہے اسکو اور گلے سے نہیں اتار سکتا [۲۹] اور چلی آتی ہے اس پر موت ہر طرف (جگہ) سے اور وہ نہیں مرتا اور اس کے پیچھے عذاب ہے سخت [۳۰] |
Muhammad Hussain Najafi جسے وہ گھونٹ گھونٹ کرکے پئے گا اور گلے سے اتار نہ سکے گا اور ہر طرف سے اس کے پاس موت آئے گی مگر وہ مرے گا نہیں اور (مزید برآں) اس کے پیچھے ایک اور سخت عذاب ہوگا۔ |