Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 39 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿لَوۡ يَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ ٱلنَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمۡ وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 39]
﴿لو يعلم الذين كفروا حين لا يكفون عن وجوههم النار ولا عن﴾ [الأنبيَاء: 39]
Abul Ala Maududi Kaash in kaafiron ko us waqt ka kuch ilam hota jabke yeh na apne mooh aag se bacha sakenge na apni peethein, aur na inko kahin se madad pahunchegi |
Ahmed Ali کاش یہ منکر اس وقت کو جان لیں کہ اپنے مونہوں اوراپنی پیٹھوں سے آگ کو روک نہیں سکیں گے اور نہ وہ مدد کیے جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اے کاش کافر اس وقت کو جانیں جب وہ اپنے مونہوں پر سے (دوزخ کی) آگ کو روک نہ سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں پر سے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا |
Mahmood Ul Hassan اگر جان لیں یہ منکر اُس وقت کو کہ نہ روک سکیں گے اپنے منہ سے آگ اور نہ اپنی پیٹھ سے اور نہ اُنکو مدد پہنچے گی |
Muhammad Hussain Najafi کاش ان کافروں کو اس کا کچھ علم ہوتا۔ جب یہ لوگ آگ کو نہیں روک سکیں گے نہ اپنے چہروں سے اور نہ اپنی پشتوں سے اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی جائے گی۔ |