Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 55 - الحج - Page - Juz 17
﴿وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِي مِرۡيَةٖ مِّنۡهُ حَتَّىٰ تَأۡتِيَهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغۡتَةً أَوۡ يَأۡتِيَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَقِيمٍ ﴾
[الحج: 55]
﴿ولا يزال الذين كفروا في مرية منه حتى تأتيهم الساعة بغتة أو﴾ [الحج: 55]
Abul Ala Maududi Inkar karne waley to iski taraf se shakk hi mein padey rahenge yaha tak ke ya to unpar qayamat ki ghadi achanak aa jaye, ya ek manhoos din ka azaab nazil ho jaye |
Ahmed Ali اور منکر قرآن کی طرف سے ہمیشہ شک میں رہیں گے یہاں تک کہ قیامت یکاک ان پر آ مودجود ہو یا منحوس دن کا عذاب ان پر نازل ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ قیامت ان پر ناگہاں آجائے یا ایک نامبارک دن کا عذاب ان پر واقع ہو |
Mahmood Ul Hassan اور منکروں کوہمیشہ رہے گا اُس میں دھوکا جب تک کہ آ پہنچے اُن پر قیامت بیخبری میں یا آ پہنچے اُن پر آفت ایسے دن کی جس میں راہ نہیں خلاصی کی [۸۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو کافر ہیں وہ تو ہمیشہ اس کی طرف سے شک میں پڑے رہیں گے یہاں تک کہ اچانک قیامت ان پر آجائے۔ یا پھر منحوس دن کا عذاب ان پر آجائے۔ |