Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 80 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿وَهُوَ ٱلَّذِي يُحۡيِۦ وَيُمِيتُ وَلَهُ ٱخۡتِلَٰفُ ٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ ﴾
[المؤمنُون: 80]
﴿وهو الذي يحيي ويميت وله اختلاف الليل والنهار أفلا تعقلون﴾ [المؤمنُون: 80]
Abul Ala Maududi Wahi zindagi bakashta hai aur wahi maut deta hai, gardish e layl (raat) o nahar (din) usi ke qabze qudrat mein hai. Kya tumhari samajh mein yeh baat nahin aati |
Ahmed Ali اور وہی زندہ کرتا ہے اورمارتا ہے اور رات اور دن کا بدلنا اسی کی اختیار میں ہے سو کیا تم نہیں سمجھتے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور وہی ہے جلاتا اور مارتا اور اسی کا کام ہے بدلنا رات اور دن کا سو کیا تم کو سمجھ نہیں [۸۷] |
Muhammad Hussain Najafi وہ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور رات اور دن کی آمد و رفت اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟ |