Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 88 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿قُلۡ مَنۢ بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيۡءٖ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيۡهِ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ ﴾
[المؤمنُون: 88]
﴿قل من بيده ملكوت كل شيء وهو يجير ولا يجار عليه إن﴾ [المؤمنُون: 88]
Abul Ala Maududi Insey kaho, batao agar tum jaante ho ke har cheez par iqtedaar kiska hai? Aur kaun hai woh jo panaah deta hai aur uske muqable mein koi panaah nahin de sakta |
Ahmed Ali ان سے پوچھو کہ ہر چیز کی حکومت کس کے ہاتھ میں ہے اور وہ بچا لیتا ہے اور اسے کوئی نہیں بچا سکتا اگر تم جانتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ کس کے ہاتھ میں ہے حکومت ہر چیز کی اور وہ بچا لیتا ہے اور اس سے کوئی بچا نہیں سکتا بتاؤ اگر تم جانتے ہو |
Muhammad Hussain Najafi آپ کہئے کہ اگر جانتے ہو تو بتاؤ کہ ہر چیز کی بادشاہی کس کے قبضہ میں ہے۔ جو سب کو پناہ دیتا ہے۔ مگر اس کے مقابلہ میں پناہ نہیں دی جا سکتی۔ |