Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 10 - النور - Page - Juz 18
﴿وَلَوۡلَا فَضۡلُ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ ﴾
[النور: 10]
﴿ولولا فضل الله عليكم ورحمته وأن الله تواب حكيم﴾ [النور: 10]
Abul Ala Maududi Tum logon par Allah ka fazl aur uska reham na hota aur yeh baat na hoti ke Allah bada iltifaat (most forgiving) farmane wala aur hakeem hai, to (biwiyon par ilzam ka maamla tumhein badi pechidgi mein daal deta) |
Ahmed Ali اور اگر تم پر الله کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ الله توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے (تو کیا کچھ نہ ہوتا) |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں۔ مگر وہ صاحب کرم ہے اور یہ کہ خدا توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تمہارے اوپر اور اسکی رحمت اور یہ کہ اللہ معاف کرنے والا ہے حکمتیں جاننے والا تو کیا کچھ نہ ہوتا [۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi اگر اللہ کا فضل و کرم اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ (بات نہ ہوتی) کہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا، بڑا حکمت والا ہے (تو اس الزام تراشی کا انجام بڑا دردناک ہوتا)۔ |