Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 15 - الفُرقَان - Page - Juz 18
﴿قُلۡ أَذَٰلِكَ خَيۡرٌ أَمۡ جَنَّةُ ٱلۡخُلۡدِ ٱلَّتِي وُعِدَ ٱلۡمُتَّقُونَۚ كَانَتۡ لَهُمۡ جَزَآءٗ وَمَصِيرٗا ﴾
[الفُرقَان: 15]
﴿قل أذلك خير أم جنة الخلد التي وعد المتقون كانت لهم جزاء﴾ [الفُرقَان: 15]
Abul Ala Maududi Insey pucho, yeh anjaam accha hai ya woh abadi jannat jiska wada khuda-tars parhezgaaron se kiya gaya hai? Jo unke aamal ki jaza aur unke safar ki aakhri mazil hogi |
Ahmed Ali کہہ دو کیا بہتر ہے یا وہ بہشت جس کا پرہیز گارو ں کے لیے وعدہ کیا گیا ہے جو ان کا بدلہ اور ٹھکانہ ہوگی |
Fateh Muhammad Jalandhry پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ بھلا یہ چیز بہتر ہے یا باغ ہمیشہ رہنے کا جس کا وعدہ ہو چکا پرہیزگاروں سے [۲۰] وہ ہو گا ان کا بدلہ اور پھر جانے کی جگہ |
Muhammad Hussain Najafi آپ ان سے کہیے کہ آیا یہ (آتش دوزخ) اچھی ہے یا وہ دائمی جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ ان (کے اعمال) کا صلہ ہے اور (آخری) ٹھکانا۔ |