Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 37 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿وَقَوۡمَ نُوحٖ لَّمَّا كَذَّبُواْ ٱلرُّسُلَ أَغۡرَقۡنَٰهُمۡ وَجَعَلۡنَٰهُمۡ لِلنَّاسِ ءَايَةٗۖ وَأَعۡتَدۡنَا لِلظَّٰلِمِينَ عَذَابًا أَلِيمٗا ﴾
[الفُرقَان: 37]
﴿وقوم نوح لما كذبوا الرسل أغرقناهم وجعلناهم للناس آية وأعتدنا للظالمين عذابا﴾ [الفُرقَان: 37]
Abul Ala Maududi Yahi haal qaum e Nooh ka hua jab unhon ne Rasoolon ki takzeeb ki, humne unko garq (drown/duba) kardiya aur duniya bhar ke logon ke liye ek nishaan e ibrat bana diya, aur in zaalimon ke liye ek dardnaak azaab humne muhaiyya kar rakkha hai |
Ahmed Ali اور نوح کی قوم کوبھی جب انہو ں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور ہم نے انہیں لوگوں کے لیے نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کیا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور نوح کی قوم کو جب انہوں نے جھٹلایا پیغام لانے والوں کو [۵۰] ہم نے انکو ڈبا دیا اور کیا ان کو لوگوں کے حق میں نشانی اور تیار کر رکھا ہے ہم نے گنہگاروں کے واسطے عذاب دردناک |
Muhammad Hussain Najafi اور نوح(ع) کی قوم کو بھی ہم نے غرق کر دیا جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔ اور انہیں لوگوں کیلئے نشانِ عبرت بنا دیا اور ہم نے ظالموں کیلئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ |