Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 36 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿فَلَمَّا جَآءَ سُلَيۡمَٰنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٖ فَمَآ ءَاتَىٰنِۦَ ٱللَّهُ خَيۡرٞ مِّمَّآ ءَاتَىٰكُمۚ بَلۡ أَنتُم بِهَدِيَّتِكُمۡ تَفۡرَحُونَ ﴾
[النَّمل: 36]
﴿فلما جاء سليمان قال أتمدونن بمال فما آتاني الله خير مما آتاكم﴾ [النَّمل: 36]
Abul Ala Maududi Jab woh [Malika ka safeer(envoy)] Sulaiman ke haan pahuncha to usne kaha, “ kya tum log maal se meri madad karna chahte ho? Jo kuch khuda ne mujhey de rakkha hai woh issey bahut zyada hai jo tumhein diya hai. Tumhara hadiya (gifts) tumhi ko mubarak rahey |
Ahmed Ali پھر جب سلیمان کے پاس آیا فرمایا کیا تم میری مال سے مدد کرنا چاہتے ہو سو جو کچھ مجھے الله نے دیا ہے اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ سے خوش رہو |
Fateh Muhammad Jalandhry جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے |
Mahmood Ul Hassan پھر جب پہنچا سلیمان کے پاس بولا کیا تم میری اعانت کرتے ہو مال سے جو اللہ نے مجھ کو دیا ہے بہتر ہے اس سے جو تم کو دیا ہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ سے خوش رہو [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi سو جب وہ فرستادہ (یا ملکہ کا سفیر) سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے کہا کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو؟ تو اللہ نے مجھے جو کچھ دے رکھا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے البتہ تم ہی اپنے ہدیہ پر خوش ہو سکتے ہو۔ |