Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 21 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَخَرَجَ مِنۡهَا خَآئِفٗا يَتَرَقَّبُۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[القَصَص: 21]
﴿فخرج منها خائفا يترقب قال رب نجني من القوم الظالمين﴾ [القَصَص: 21]
Abul Ala Maududi Yeh khabar sunte hi Moosa darta aur sehamta nikal khada hua aur usne dua ki ke “Aey mere Rubb, mujhey zaalimon se bacha” |
Ahmed Ali پھر وہاں سے ڈرتا انتظار کرتا ہوا نکلا کہا اے میرے رب! مجھے ظالم قوم سے بچا لے |
Fateh Muhammad Jalandhry موسٰی وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔ |
Mahmood Ul Hassan پھر نکلا وہاں سے ڈرتا ہوا راہ دیکھتا بولا اے رب بچا لے مجھ کو اس قوم بے انصاف سے |
Muhammad Hussain Najafi چنانچہ موسیٰ وہاں سے خوفزدہ ہوکر نتیجہ کا انتظار کرتا ہوا نکلا (اور) کہا اے میرے پروردگار! مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما۔ |