Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 151 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿سَنُلۡقِي فِي قُلُوبِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلرُّعۡبَ بِمَآ أَشۡرَكُواْ بِٱللَّهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهِۦ سُلۡطَٰنٗاۖ وَمَأۡوَىٰهُمُ ٱلنَّارُۖ وَبِئۡسَ مَثۡوَى ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[آل عِمران: 151]
﴿سنلقي في قلوب الذين كفروا الرعب بما أشركوا بالله ما لم ينـزل﴾ [آل عِمران: 151]
Abul Ala Maududi Anqareeb woh waqt aane wala hai jab hum munkireen e haqq ke dilon mein roab (terror/darr) bitha denge, isliye ke unhon ne Allah ke saath unko khudayi mein shareek thehraya hai jinke shareek honay par Allah ne koi sanad nazil nahin ki, unka aakhri thikana jahannum hai aur bahut hi buri hai woh qayaam-gaah jo un zalimon ko naseeb hogi |
Ahmed Ali اب ہم کافروں کے دلوں میں ہیبت ڈال دیں گے اس لیے کہ انہوں نے الله کا شریک ٹھیرایا جس کی اس نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا وہ بہت بڑاٹھکانا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب بٹھا دیں گے کیونکہ یہ خدا کے ساتھ شرک کرتے ہیں جس کی اس نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے وہ ظالموں کا بہت بُرا ٹھکانا ہے |
Mahmood Ul Hassan اب ڈالیں گے ہم کافروں کے دل میں ہیبت اس واسطے کہ انہوں نے شریک ٹھہرایا اللہ کا جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے ظالموں کا [۲۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi (تم پریشان نہ ہو) ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں (تمہارا) رعب ڈال دیں گے اس لئے کہ انہوں نے خدائی میں ان بتوں کو شریک بنایا ہے۔ جن کے بارے میں خدا نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے اور ان کا انجام جہّنم ہوگا اور وہ ظالمین کا بدترین ٹھکانہ ہے۔ |