Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 160 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿إِن يَنصُرۡكُمُ ٱللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمۡۖ وَإِن يَخۡذُلۡكُمۡ فَمَن ذَا ٱلَّذِي يَنصُرُكُم مِّنۢ بَعۡدِهِۦۗ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ﴾
[آل عِمران: 160]
﴿إن ينصركم الله فلا غالب لكم وإن يخذلكم فمن ذا الذي ينصركم﴾ [آل عِمران: 160]
Abul Ala Maududi Allah tumhari madad par ho to koi taaqat tumpar gaalib aane wali nahin, aur woh tumhein chodh de to iske baad kaun hain jo tumhari madad kar sakta ho? Pas jo sacchey momin hain unko Allah hi par bharosa rakhna chahiye |
Ahmed Ali ااگر الله تمہاری مدد کرے گا تو تم پر کوئی غالب نہ ہوسکے گا اور اگر اس نے مدد چھوڑ دی تو پھر ایسا کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مسلمانوں کو الله ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور خدا تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں |
Mahmood Ul Hassan اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہ ہو سکے گا اور اگر مدد نہ کرے تمہاری تو پھر ایسا کون ہے جو مدد کر سکے تمہاری اس کے بعد اور اللہ ہی پر بھروسا چاہئے مسلمانوں کو [۲۴۸] |
Muhammad Hussain Najafi اگر اللہ تمہاری مدد کرے۔ تو کوئی بھی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے (مدد نہ کرے) تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے اور اہل ایمان کو صرف خدا پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔ |