Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 38 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿فَـَٔاتِ ذَا ٱلۡقُرۡبَىٰ حَقَّهُۥ وَٱلۡمِسۡكِينَ وَٱبۡنَ ٱلسَّبِيلِۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجۡهَ ٱللَّهِۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ ﴾
[الرُّوم: 38]
﴿فآت ذا القربى حقه والمسكين وابن السبيل ذلك خير للذين يريدون وجه﴾ [الرُّوم: 38]
Abul Ala Maududi Pas (aey momin) rishtedar ko uska haqq de aur miskeen o musafir ko (uska haqq). Yeh tareeqa behtar hai un logon ke liye jo Allah ki khushnudi chahte hon, aur wahi falaah paney waley hain |
Ahmed Ali پھر رشتہ دار اور محتاج اور مسافر کو اس کا حق دے یہ بہتر ہے ان کے لیے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور وہی نجات پانے والے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry تو اہلِ قرابت اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق دیتے رہو۔ جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہیں یہ اُن کے حق میں بہتر ہے۔ اور یہی لوگ نجات حاصل کرنے والے ہیں |
Mahmood Ul Hassan سو تو دے قرابت والے کو اس کا حق اور محتاج کو اور مسافر کو یہ بہتر ہے ان کے لئے جو چاہتے ہیں اللہ کا منہ اور وہی ہیں جن کا بھلا ہے [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi پس (اے رسول(ص)) آپ (اپنے) قرابتدار مسکین اور مسافر کو ان کا حق دے دیں۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو رضائے خدا کے طلبگار ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ |