Quran with Urdu translation - Surah As-Sajdah ayat 16 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمۡ عَنِ ٱلۡمَضَاجِعِ يَدۡعُونَ رَبَّهُمۡ خَوۡفٗا وَطَمَعٗا وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ ﴾
[السَّجدة: 16]
﴿تتجافى جنوبهم عن المضاجع يدعون ربهم خوفا وطمعا ومما رزقناهم ينفقون﴾ [السَّجدة: 16]
Abul Ala Maududi Unki peethein (backs) bistaron se alag rehti hain, apne Rubb ko khauf aur tamaa (umeed) ke saath pukarte hain. Aur jo kuch rizq humne unhein diya hai usmein se kharch karte hain |
Ahmed Ali اپنے بستروں سے اٹھ کر اپنے رب کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور ہمارے دیئے میں سے کچھ خرچ بھی کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan جدا رہتی ہیں ان کی کروٹیں اپنے سونے کی جگہ سے [۱۸] پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈر سے اور لالچ سے [۱۹] اور ہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے ہیں |
Muhammad Hussain Najafi (رات کے وقت) ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ بیم و امید سے اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں۔ |