Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 36 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿قُلۡ إِنَّ رَبِّي يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[سَبإ: 36]
﴿قل إن ربي يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر ولكن أكثر الناس لا﴾ [سَبإ: 36]
Abul Ala Maududi (Aye Nabi), Insey kaho mera Rubb jisey chahta hai kushada (abundant) rizq deta hai aur jisey chahta hai napa tula ata karta hai, magar aksar log iski haqeeqat nahin jaante |
Ahmed Ali کہہ دو میرا رب جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور کم کر دیتا ہے اور لیکن اکثر آدمی نہیں جانتے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ میرا رب جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ میرا رب ہے جو کشادہ کر دیتا ہے روزی جس کو چاہے اور ماپ کر دیتا ہے لیکن بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے [۵۴] |
Muhammad Hussain Najafi کہہ دیجئے! کہ میرا پروردگار (اپنے بندوں میں سے) جس کیلئے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کیلئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) جانتے نہیں ہیں۔ |